شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والےزائرین کی بس الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق،20زخمی

شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والےزائرین کی بس الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5 ...
شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والےزائرین کی بس الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق،20زخمی

  

لسبیلہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق شاہ نورانی سے واپس کراچی جانے والے زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں رات گئے تک آمدہ اطلاعات کے مطابق  بس حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خواتین و بچے سمیت 20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب اور عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کرکے واپس کراچی جارہے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -