لاہور، شائقین سٹیڈیم میں میچ نہ دیکھنے پر مایوس

لاہور، شائقین سٹیڈیم میں میچ نہ دیکھنے پر مایوس

  



لاہور(افضل افتخار) پاکستان سپر لیگ کی ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کامیابی سے جہاں پر لاہور کے پرستار خوش ہیں وہی ان کو اس بات کا بھی افسوس ہے کہ انہوں نے سٹیڈیم پہنچ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا اس حوالے سے شائقین کرکٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے جس طرح سے پرفارم کیا ہے اس کی بہت خوشی ہے اس سے قبل ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی اور جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کھیل پیش کیا اس کی بہت خوشی ہے مگر کاش ہم بھی سٹیڈیم جاکرمیچ دیکھتے تو اور زیادہ جیت کامزا آتا ندیم،عاقل،پرویز،ساجد،عمران،شکور،زبیر،اسد،پرویز

عادل،حامد،شکیل،آصف، عاصم،نبیل اور بابر نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور کی جیت کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ اب ہمارے شہرکی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی او ر فائنل جیتنے کا اعزازحاصل کرے گی سٹیڈیم جاکرمیچ دیکھنا تھا مگر حالات کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا مگر اس کے باوجود بھی ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہماری ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ایک موقع پر تو ایسا لگ رہا تھا کہ شائد لاہور کی ٹیم ایونٹ سے ہی باہر ہوجائیگی مگر جس طرح سے ٹیم نے کم بیک کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ سب صر ف کھلاڑیوں کی انتھک محنت کانتیجہ ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اسی طرح سے یہ کھلاڑی کھیل پیش کریں اور ٹیم اپنا اگلا میچ بھی اپنے نام کرے اور لاہور کی ٹیم پہلی مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرے یہ بات حقیقت ہے کہ سٹیڈیم میں اگر ہم میچ دیکھتے تو ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوتی اور ہم بہت انجوائے کرتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی