پی سی بی کا پی ایس ایل کے بعد کرکٹ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا پی ایس ایل کے بعد کرکٹ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد تمام کرکٹ سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ منسوخ کرنے کا فیصلے سمیت پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑد نے پاکستان سپر لیگ کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی،پاکستان ون ڈے کپ بھی ملتوی کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں، شفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا فائنل راوؤنڈ ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا انڈر 19 ویمنز ٹیم کا دورہ بھی ساؤتھ افریقہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے دو ون ڈے میچز بھی ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز، انڈر 19 ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی التوا کا شکار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی