سپر لیگ، ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی ناقابل بیان: کرس لین

  سپر لیگ، ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی ناقابل بیان: کرس لین

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرزکے کھلاڑی کرس لین نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت میرے لئے یادگار ہے او ر اپنی پرفارمنس سے میں نے اس کومزید یادگار بنادیا ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہت اچھا ایونٹ ہے اور میں خاص طور پر شائقین کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور میں یہاں سے یادگار یادیں لیکر جاؤں گا لاہور کے اوپنرز نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے جس طرح سے کم بیک کیا یہ سب تما م کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ کھیل کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ اسی طرح سے ہماری ٹیم اب سیمی فائنل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرے گی اور سیمی فائنل جیت کر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور جیت کے تسلسل کو اسی طرح سے ہم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے کرس لین نے مزید کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میری بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم جیت رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -