سر ویوین رچرڈز کو کراچی پریس کلب نے اعزازی ممبر شپ دیدی

  سر ویوین رچرڈز کو کراچی پریس کلب نے اعزازی ممبر شپ دیدی

  

کراچی(آئی این پی) کے پی سی نے دنیائے کرکٹ میں احترام کی نظروں سے دیکھے جانے والے سابق کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو تا حیات اعزازی ممبر شپ دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب نے ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کو کلب کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی ہے، ویوین رچرڈز کو پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ممبر شپ دی گئی۔اس سلسلے میں پریس کلب کے سیکریٹری اور صدر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویوین رچرڈز سے ملاقات کی، اور انھیں ممبر شپ کے ساتھ کلب کا نشان پیش کیا گیا۔ ملاقات میں بات کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے کراچی پریس کلب کے عہدے داران کا شکریہ ادا کیا، اور ممبر شپ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی پریس کلب کا جلد دورہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -