کراچی پریس کلب نے سمعی کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی

  کراچی پریس کلب نے سمعی کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی پریس کلب نے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی، اس حوالے سے معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں تقریب منعقد ہوا جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے انہیں ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم مینجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

، موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ بھی ضرور کرونگا۔ اس موقع پر امتیاز خان فاران، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر، عبدالجبار ناصر، زین علی، عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -