گورنر ہاؤس میں سید عارف نوناری کی کتابوں کی تقریب رونمائی

  گورنر ہاؤس میں سید عارف نوناری کی کتابوں کی تقریب رونمائی

  



لاہور(خصوصی رپورٹر)معروف کالم نگار سید عارف نوناری کی 2 کتابوں ’’ریڈ کراس اور انسانیت“ اور ”گھر کا بھیدی“کی تقریب رونمائی گورنر پنجاب چودھری سرور کی زیر صدارت ہوئی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں معروف صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پرڈاکٹر امجد ثاقب ،معروف صحافی سجاد میر،ایثار رانا، مظہر برلاس، ڈاکٹر صغریٰ صدف، عبدالقادر طاہر، طارق عزیز، ناصر بشیر، سعادت سعید،ڈاکٹر امجد طفیل، گل نوخیز اختر، رابعہ رحمن، اداکار راشد محمو د سمیت ادب سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنر چودھری سرورنے کہا کہ لکھاری ملک قوم کا سرمایہ ہیں جو معاشرہ کی اصلاح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا سید عارف نوناری کی تحریروں میں مثبت سوچ اور اصلاحی پہلو نمایاں ملتے ہیں۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ کالم نگار 'دانشور اور صحافی معاشرہ کی سمت درست کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی