کرونا سے بچاؤ کی تدا بیر پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے، سرکاری افسران کی اپیل

کرونا سے بچاؤ کی تدا بیر پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے، سرکاری افسران کی اپیل

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے اپنے ملازمین اور عوام الناس کے لئے کرونا سے بچاؤ کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس سے احتیاط کیجئے۔ آپ بھی ہمارا ساتھ دیجیے۔ محمد اصغر جوئیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے گبھرانا نہیں اس کو ہرانا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے آگاہی دی کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیجئے۔اپنی نیند بھی ضرور پوری کیجئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز صادق مری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کوصحت مند کھانے کھلائیں تاکہ ان کی قوت مدفات میں اضافہ ہو، وٹامن سی جیسی خوارک دیں،فروٹ کھلائیں اور ان کا خاص خیال رکھیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا کہ بچے اور بڑے باہر سے کھاناکھانے کی بجائے گھر کا کھانا استعمال کریں۔چپس، بوتل مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کا کہنا تھا کہ ہاتھوں کے جراثیم کو روکنے کے لئے ہر گھنٹے بعد ہاتھ صابن سے دھو ئیں۔ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ فاصلہ رکھ کر بات کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی ملعوف نے انتباہ کیا کہ پنجاب حکومت کرونا وائرس کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔ بس آپ نے احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔ آپ کی زندگی کا تحفظ کرنا بھی ہماری زمہ داری میں شامل ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مریضہ سلیم نے بتایا کہ کام کے دوران اپنے منہ، آنکھوں اور ناک کو چھونے سے گزیر کریں۔ ہاتھ ملائے بغیر بغل گیر ہوئے بغیر سلام کریں۔ شاہد محبوب ایس او کا کہنا تھا کہ ڈیسک، میز، ٹیلی فون اور کمپیوٹر جیسی چیزوں کی سطح کو جراثیم کش سپرے سے صاف کریں۔ دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ رانا امجد اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے آگاہی دی کہ یاد رکھیں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سب سے بڑا ہتھیار احتیاط ہے۔ عاصم سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھ نہ ملانے پر اعتراض نہیں احتیاط کریں۔ کھانسی اور فلْو میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ماسک کا استعمال کریں۔

سرکاری افسران

مزید : میٹروپولیٹن 1