شہداء تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کو جاری رکھا جائیگا، علماء اکرام

      شہداء تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کو جاری رکھا جائیگا، علماء اکرام

  

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت، چاروں مسالک علماء بورڈاورتحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنما مولاناپیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان،پیرسیدولی اللہ شاہ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانانعیم بادشاہ سلفی،علامہ تنویرالحسن نقوی،حافظ محمدنعمان حامد،مولانا محمداسلم ندیم،مولانا حنیف حقانی،قاری محمدمنسوب رحیمی اورپیرطارق محمودنقشبندی نے مارچ 1953ء کے دس ہزارشہداء ختم نبوت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔علماء نے اس عزم کا اظہارکیاکہ شہداء تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کونہ صرف ہمیشہ زندہ وتابندہ رکھاجائے گا بلکہ شہدائے ختم نبوت کی بے مثال جدوجہدولازوال قربانیوں کورہتی دنیاتک یادرکھاجائے گا۔آخرمیں ان رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ حکومت وقت 1973ء کے متفقہ عوامی آئین کی تمام اسلامی شقوں باالخصو ص اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تقدس کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے آئین میں کی گئی قانون سازی پرمکمل ومؤثر عملدرآمدکرایاجائے۔

بصورت دیگر قانونی وعوامی سطح پربھرپورجدوجہدکی جائے گی۔

شہداء تحفظ ختم نبوت

ظ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -