کرونا سے بچنے کیلئے قوم توبہ و استغفار کرے، مولانا عبد الخبیر آزاد

    کرونا سے بچنے کیلئے قوم توبہ و استغفار کرے، مولانا عبد الخبیر آزاد

  



لاہور(این این آئی)خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادنے بادشاہی مسجد میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے دعائیہ تقریب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک وبا ہے‘جو دنیا کے 150ممالک میں پھیل چکی ہے‘ اس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اور آگاہی مہم کو عام کیا جائے‘اور آیت کریمہ کا کثرت سے ورد کیا جائے‘تاکہ اس وباء اور وائرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے حضور ؐ اور صحابہ کرام کے دور میں جب بھی کوئی ایسی وباء طاعون وغیرہ پھیلتی تھی تواس علاقے میں اعلان کیا جاتا تھا کہ اس علاقے سے کوئی شخص باہر نہ جائے اور نہ ہی کوئی اندر داخل ہو۔

‘ اس لیئے وزیر اعظم پاکستان نے جو اعلان کرونا وائرس سے بچاؤ کا کیا ہے‘ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام ادارے سکول مدرسے اجتماعات 3ہفتے کیلئے بند کیئے جائیں‘اس اپیل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام الناس ریاست کے حاکم کا حکم مانیں کیونکہ حاکم وقت جو بھی بات اس وباء سے بچانے کیلئے کر رہا ہے اس کا ماننا اسلام کی رُو میں ضروری ہے‘جوکہ عوام الناس کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے‘ بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ظہر کی نماز کے بعد کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے دعاء بھی کرائی‘اے اللہ پاکستان کو اور عوام پاکستان کو اورپوری دنیا کے انسانوں کو”کرونا وائرس“ سے نجات عطا ء فرما۔اے اللہ اس کی ہمیں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تو فیق عطا ء فرماء اے اللہ ملک پاکستان سے اس وباء کا خاتمہ فرما اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا۔

مولاناعبدالخیر آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1