موجودہ حکومت میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، ساجدہ وسیم ملک

موجودہ حکومت میں ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، ساجدہ وسیم ملک

  



لاہور (پ ر)ساجدہ وسیم ملک جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یوتھ ویمنز لاہور نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک وقوم کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت میں صلاحیت نہیں ہے۔

کیونکہ اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت نے ملک وقوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی قوم پریشانی کاشکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ لاہور کے نئے عہدے داروں کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے خطاب کے دوران کیا انہوں نے راما حامد خان اور زیشان احمد صدیقی کو نائب صدر لاہور یوتھ اور لیڈیز یوتھ ونگ لاہور میں کے لیے آمنہ حفیظ کو نائب صدر اور ثمینی رفیق کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے دئیے۔جبکہ پی پی 159کے لئے کاشف چوہدری صدر محمد ریحان جنرل سیکرٹری کے عہدے دئیے گئے انہوں نے مزید کہا کہ، پاکستان اور قوم کے مسائل حل نہ کرسکنے والی حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کردینا چاہیے۔

ساجدہ وسیم ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1