23 مارچ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،ندیم کھوکھر

  23 مارچ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) الیکٹریکل ٹریڈرز ایسویسی ایشن برانڈرتھ روڈ کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ یوم قراد اد پاکستان 23 مارچ وطن عزیز کے قیام اور تکمیل کیلئے جرات و جوانمردی کے ساتھ قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مز ید کہنا تھا کہ مسلح افواج نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں اپنی جوانیاں وطن پر واریں ہیں۔ قوم اپنے فوجی جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتی ہے اور بے حد محبت کے جذبات رکھتی ہے۔

قیام پاکستان میں قربانیاں دینے والے شہدااور غازیوں کی لازوال قربانیوں نے قیام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا۔

پوری قوم اپنے محسنوں کی لازوال قربانیوں کو خرا ج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -