کرونا سے نمٹنے کے دعوے بند کمروں میں دھرے رہ گئے، پرویز ملک

کرونا سے نمٹنے کے دعوے بند کمروں میں دھرے رہ گئے، پرویز ملک

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے کاغذوں اور بند کمروں دھرے رہ گئے۔ برطانیہ پلٹ ایک مریض کرونا وائرس کا شکار سکریننگ کے تمام حکومتی انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ عوام بے راررو مددگارنالائق حکمران مخالفین کے خلاف انتقامی کاررروائیوں میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے بیانوں سے اب کرپشن نہیں چھپ سکتی،نالائق، نااہل، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے20ماہ میں ملک تباہ کر دیا،پشاور میٹرو، بلین ٹری سونامی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، گیس اور بجلی کے بلوں میں ڈاکہ کے حقائق کیسے چھپائیں گے؟انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلایا ہو، وہ معیشت کیا سنبھالے گا،نالائقوں کا ٹولہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے۔

پرویز ملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -