کرونا کے خاتمے کیلئے اُمت مسلمہ کو خالق حقیقی کی طرف رجوع کرنا ہو گا،عابد علی

    کرونا کے خاتمے کیلئے اُمت مسلمہ کو خالق حقیقی کی طرف رجوع کرنا ہو گا،عابد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری قومی تاجر اتحاد حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ موذی اور مہلک کرونا وائرس نے مارکیٹیں، بازار، عبادت گاہیں، تعلیمی ادارے، کھیلوں کے میدان تک ویران اور سنسان کردیئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس جان لیوا مرض نے خوف کے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ شرعی اور فقہی نقطہ نظر سے آفات و بلیات اعمال اور کردار کی پستی کا نتیجہ ہیں۔ امت مسلمہ کو جھوٹ، ملاوٹ، بے ایمانی، عہد شکنی، دھونس، ظلم وجبر کی معاشرتی برائیوں کو ترک کرتے ہوئے اپنے خالق ومالک لم یزل کے حضور توبہ و استغفار کرتے ہوئے معافی کی طرف آنا ہوگا۔

تاکہ قیمتی انسانی جانیں اس جان لیوا مرض سے بچ سکیں۔