اے ڈی سی ریونیو کا نوٹس، ہربنس پورہ میں قبضوں، غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ مرتب

    اے ڈی سی ریونیو کا نوٹس، ہربنس پورہ میں قبضوں، غیر قانونی تعمیرات کی ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر قبضے کا معاملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار جمیل احمد خان اور قانونگو حمید میو نے ہربنس پورہ میں جاری تعمیرات کی رپورٹ مرتب کر لی۔ ہربنس پورہ کے علاقہ مہتاب پارک، ڈیرہ حسن دین، سبحان گارڈن،برکت ٹاون، جلو پارک اور ریلوے لائنوں کے اردگرد تعمیرات کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے مختلف علاقوں میں جاری نئی تعمیرات میں حلقہ پٹواری ملوث ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے سرکاری اراضی پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث لینڈ مافیا اور ریونیو سٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سرکاری اراضی پر جاری تعمیرات کو فوری روکنے، غیر قانونی تعمیرات کو گرانے اور سرکاری اراضی کو وا گزار کروانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1