اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوارخانوں میں سینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت

اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوارخانوں میں سینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دارلحکومت کے محکمہ ریونیو میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاط، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوار خانوں میں سینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت کر دی۔ ضلع لاہور میں اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوار خانوں کا سٹاف پبلک کو کرونا وائرس کی احتیاط کے حوالے سے آگاہی دینے کا بھی پابندہو گا۔لاہور کے اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوار خانوں میں آنیوالی عوام کو ہاتھ دھونے، سینی ٹائزر کے استعمال کرنے کے بعد سروس دی جائے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت بھی اراضی ریکارڈ سنٹرز اور پٹوار خانوں میں آویزاں کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے اعلامیہ جاری کر دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1