مسلمان مشکلات کے حل کیلئے اللہ کی طرف رجوع کریں،علامہ قمر الزمان اعظمی

  مسلمان مشکلات کے حل کیلئے اللہ کی طرف رجوع کریں،علامہ قمر الزمان اعظمی

  

لاہور(پ ر) ورلڈ اسلامک مشن کے سیکرٹری جنرل شیخ الاسلام علامہ قمر الزمان اعظمی نے جامعہ محمد یہ رضویہ گلبرگ میں علامہ قاری محمد زوار بہادر کی صدارت میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمان حقیقی توبہ اور اللہ پاک کی طرف رجوع کے بغیر اپنی مشکلات پر قابو نہیں پاسکتے۔ کیونکہ اللہ پاک کا وعدہ ہے کہ جب تک تم اپنے اعمال درست نہیں کرو گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ یہ تمام تر حالات ہمارے اعمال کی وجہ سے ہیں۔

اس وقت کونسا عیب ہے جو مسلمانوں میں موجود نہیں نوجوانوں کی 90فی صد آبادی صوم وصلوٰۃ اور قرآن سے دور ہو چکی ہے بے راہ روی اور کھیل تماشے میں مگن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں ایسے میں اللہ پاک کی رحمت کی اْمید کیسے کی جا سکتی ہے۔

علامہ قمر الزمان

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -