تعلیمی اداروں کی بندش،پنجاب گروپ آف کالجز کا ورچوئل کلاس رومز کا آغاز

  تعلیمی اداروں کی بندش،پنجاب گروپ آف کالجز کا ورچوئل کلاس رومز کا آغاز

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔اِس صورت حال کے پیش نظر پنجاب گروپ آف کالجز اپنے طالب علموں کے لئے آئندہ ہفتے سے Virtual Classrooms کا آغاز کر رہا ہے۔ طالب علم اپنے گھروں سے اپنے اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے Audioاور Video ذرائع سے آنے والے امتحانات کی بھر پور طریقے سے تیاری کر سکتے ہیں۔اِس سلسلے میں مزید معلومات سٹوڈنٹس کوپی جی سی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور ان کے دئیے ہوئے موبائل فون نمبرپر فراہم کر دی جائیں گی۔

ورچوئل کلاس رومز

مزید : میٹروپولیٹن 1