بہار کالونی میں نالے کی سڑک کا تعمیراتی کام شروع
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے شنیلاروتھ نے ارفع کریم ٹاور بہارکالونی نالے کی سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ کارکنوں نے اعجازاحمدچوہدری اور شنیلاروتھ کا شاندار استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب سے اعجاز احمد چوہدری اور شنیلاروتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ کئی دہائیوں سے برسراقتدار رہی لیکن بہار کالونی نالے کی سڑک جان بوجھ کر تعمیر نہیں کروائی، تحریک انصاف کی حکومت کو غریب عوام کا احساس ہے۔