جامعہ اشرفیہ کی تمام برانچوں میں امتحان ملتوی، 10 شوال تک تعطیل
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور اور اس کی تمام شاخوں اور برانچوں میں ہنگامی طور پر سالانہ امتحان ملتوی کرتے ہوئے 10 شوال تک تعطیلات کر دی گئیں طلبہ گھروں کو روانہ ہوگئے اس سلسلہ میں جامعہ اشرفیہ لاہور میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قاری ارشد عبید نے تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فیصلہ اور نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعہ اشرفیہ کی تمام برانچوں میں بھی سالانہ امتحان ملتوی کیئے جاتے ہیں۔
اور طلبہ جلد از جلد اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں۔
اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہٗ نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ پابندی کے ساتھ دو نفل توبہ کی نیت سے پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستان کی امن و سلامتی اور حفاظت کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اتفاق و اتحاد کی نعمت عطافرمائے اور فرقہ واریت کی لعنت سے ہمیں بچائیں اس موقع پر مولانا فضل الرحیم اشرفی نے طلبہ کوموجودہ حالات اور کرونا وائرس اور دیگر امراض سے حفاظت کے لیے مختلف وظائف پڑھنے کی بھی تاکید کی ہے۔
جامعہ اشرفیہ