پنجاب حکومت کرونا کی روک تھام کیلئے بھرپوراقداما ت کررہی ہے،صفدر علی بٹ

  پنجاب حکومت کرونا کی روک تھام کیلئے بھرپوراقداما ت کررہی ہے،صفدر علی بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن بورڈ کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کرونا وائرس کی روک تھام اور بچاؤ کیلئے شاندا راقداما ت کررہی ہے۔ وزیراعلی تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ہسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز کے دورے کرکے سہولیات اور مسائل کا خود جائز ہ لے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی دورہ امریکہ ملتوی کرکے پنجاب میں کرونا وائر س کے خلاف حکومتی مہم میں پیش پیش ہیں۔

لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن تاجر بھائیوں کے لئے کرونا وائر س سے بچاؤ کی حفاظتی آگاہی مہم چلائے گی تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ عوام الناس محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر ہر ممکن عمل کریں۔

صفدر بٹ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -