ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم کو فخرہے،شیخ عبدالمنان

  ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم کو فخرہے،شیخ عبدالمنان

  



لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریل فرنٹ ایسوسی ایشن شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم کو فخرہے۔ مسلح افواج کے جانباز سپوت نے ملک قوم کی سالمیت اور استحکام کا جو عہد اپنی مٹی سے کیا تھا اسے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مز ید کہنا تھا کہ افواج پاکستان پر پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو فخر ہے۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ اور والدین سے اظہار ہمدردی اور دعا گو ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج غیور، بہاد ر، جری اور وطن سے محبت کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ ستر ہزار شہد اکی قربانیاں جرات و جوانمردی کی وہ انمٹ ناقابل فراموش داستانیں ہیں جنہیں تاریخکبھی بھلا نہ پائے گی۔ شہدا اور غازیوں کے خوبصورت گلدستے مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شیخ عبدالمنان

مزید : میٹروپولیٹن 1