حکومتی معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں: محمد سلیم ر ضا
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں،مہنگائی کے باعث عوام پریشان حال ہیں‘ صنعتکار اور تاجر بھی اضطراب کا شکار ہو چکے ہیں،مسلم لیگ عوام کی جنگ لڑ رہی رو شن اور خو شحا ل پاکستان کیلئے عوام مسلم لیگ کا سا تھ دیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات میں اربوں کے اشتہارات کے ذریعے ترقی و خوشحالی کاپروپیگنڈہ کر کے مقروض قوم کو مزید مقروض بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام پر عذ ا ب بن چکی ہے۔حکومت نے پاکستان کے ہر فرد سے سکھ اور چین چھین لیا ہے۔