بین الاقوامی سطح پر فیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں،فرحانہ

      بین الاقوامی سطح پر فیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں،فرحانہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا کہ اگر انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دے لے تو وہ کامیابیاں کی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے،ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اورکیریئر کے دوران رسک لئے ہیں اور کامیاب رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔ محنت سے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھا ہے او ر ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔فرحانہ مقصودنے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہوں۔

جو میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، کامیابی کے بعد آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -