پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،عثمان چوہدری

پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،عثمان چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عثمان چوہدری نے کہا کہ ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ”دل نامید تو نہیں“میں ایک اہم کردار میں نظر آؤں گا۔اس سے قبل کئی ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرچکا ہوں۔ ”سناٹا“، ”گلفام“، ”لاگے نہ جیا“اور”گھر آئے مہمان“میرے یادگار ڈراموں میں شامل ہیں۔ عثمان کا کہنا ہے کہ میں نے پانچ برس تسلسل کے ساتھ اجوکا تھیٹر کے ڈرامے کئے ہیں۔ میری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ مدیحہ گوہر کو جاتا ہے۔ ان کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد میں نے تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1