جدہ، مدینہ سے عمرہ زائرین کی واپسی، سعودی عرب کی پی آئی اے کو مزید دو ہفتے پروازوں کی اجازت، ٹکٹ ری شیڈول، فیس ختم

جدہ، مدینہ سے عمرہ زائرین کی واپسی، سعودی عرب کی پی آئی اے کو مزید دو ہفتے ...

  

ریاض(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے پاکستانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے اگلے دو ہفتوں کی پروازوں کی اجازت لے لی گئی ہے جبکہ دوسری طرف جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ٹکٹ ری شیڈول کرانے کے لیے عائد فیس بھی ختم کر دی ہے۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کے مطابق اس مدت کے دوران اقامہ ہولڈرز بھی چھٹی گزارنے پاکستان جا سکتے ہیں۔ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم نے سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے صدر عبدالحادی سے گزارش کر کے دو ہفتوں کی اجازت لی ہے،پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے خالی آئیں گی اور جدہ اور مدینہ سے عمرہ زائرین کو واپس لے کر جائیں گی جن میں اقامہ ہولڈر بھی جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ پاکستان کی درخواسست پر سعودی حکام نے عمرہ آپریشن میں توسیع کی اجازت دی ہے۔ پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز 31 مارچ تک ون وے عمرہ آپریشن جاری رکھیں گی۔ قونصلیٹ کو فراہم کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق پانچ دن میں 27 ہزارعمرہ زائرین واپس جا چکے۔ 21 مارچ تک باقی 15 ہزار زائرین کی واپسی بھی مکمل ہو جائے گی۔ پی آئی انے نے دوسو ریال فوری طور پر ختم کردیے ہیں جبکہ آٹھ ریال جو سعودی حکومت کی فیس ہے،صرف وہ وصول کی جائے گی۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ خلیجی ایئر لائنز کو بھی 18 مارچ تک عمرہ زائرین واپس لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عمرہ فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں تاہم ایئر لائنز کو باہرسے مسافر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

زائرین واپسی

مزید :

صفحہ اول -