حکومت منحرف اراکین کو 10،10کروڑ دینے کی بجائے کرونا وائرس کیلئے فنڈز مختص کرے: شہباز شریف

    حکومت منحرف اراکین کو 10،10کروڑ دینے کی بجائے کرونا وائرس کیلئے فنڈز مختص ...

  



لندن(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا سے بچاؤ، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے،مرکزی اور صوبائی سطح پرکرونا کی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیاجائے،کرونا سے نمٹنے میں پروفیشنل ایڈوائس کے لئے چین سے رابطہ کیاجائے۔منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں باربار خبردار کرکے اور توجہ دلاکر حکومت کو اس کے فرض کا احساس دلارہا ہوں،حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسوں کی بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے،وفاقی حکومت کرونا کے بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو شاباش، انہوں نے عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول