میر شکیل الرحمن کیخلاف اراضی کیس، نوازشریف نیب طلب

  میر شکیل الرحمن کیخلاف اراضی کیس، نوازشریف نیب طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جیو نیوز اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 54 کنال کے پلاٹ الاٹ کیے۔ تر جمان کا کہنا ہے نواز شریف 1986 میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔نیب نے سابق وزیراعظم کو 20 مارچ کو 11 بجے طلب کیا ہے تاہم سابق وزیراعظم ان دنوں علاج کیلئے برطانیہ میں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قومی احتسا ب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈ یٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

نواز شریف طلب

مزید :

صفحہ اول -