کرونا کی تشخیص، پاکستان کٹس تیار کرنے میں کامیاب، لاگت ایک چوتھائی کم

کرونا کی تشخیص، پاکستان کٹس تیار کرنے میں کامیاب، لاگت ایک چوتھائی کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے نئے نوول کرونا وائرس سے ہونیوالی بیمار ی کووڈ 19 کی تشخیص کیلئے کٹ کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔نسٹ کے فیس بک پیج کے مطابق یونیورسٹی کے عطا الرحمن سکول آف اپلائیڈ بائیو سائنز (اے ایس اے بی) نے مالیکیولر ڈائیگنوسٹک ایسیز کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جو کووڈ کی تشخیص کرنے میں مددگار ہے۔یہ کامیابی چین کے ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرلوجی، جرمنی کے ڈی زی آئی ایف، امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی اور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کے تعاون سے حاصل کی گئی ہے۔کووڈ 19 کی تشخیص کیلئے نسٹ کی تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹس کی لاگت درآمدی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی کم ہوگی۔نسٹ کے مطابق ان کٹس میں روایتی اور رئیل ٹائم پولیمر چین ری ایکشن (پی سی آر) طریقہ کار شامل ہے، جن کی مدد سے موثر طریقے سے مریضوں کے نمونوں اور لیبارٹری کنٹرولز کو ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔
کٹس تیار

مزید :

صفحہ اول -