کرونا ملک میں 10لاکھ افراد کو نگل لے گا، امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی جان نکال دی

        کرونا ملک میں 10لاکھ افراد کو نگل لے گا، امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی جان ...

  

نیویارک(آئی این پی)امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مارٹی مکارے نے کہاہے کہ امریکا میں کرونا کے کیسز کی تعداد 50ہزار سے 5لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ امریکا کے محکمہ برائے امراض قابو اور بچاؤ کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 1600سے کچھ زیادہ ہے اس بتائی گئی تعداد پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ 1600کے ٹیسٹ مثبت آنے کا یہ مطلب نہیں کہ صرف 1600 مریض ہی ہیں بلکہ امکان ہے کہ ایک تصدیق شدہ مریض کے ساتھ 25سے 50افراد متاثر ہیں۔ڈاکٹر مارٹی کے مطابق امریکا کے ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں جہاں ان کے لیے پہلے سے ہی انتہائی نگہداشت یونٹ اور تمام سہولیات کی گنجائش ہے۔ امریکا کے ہسپتالوں میں 1لاکھ آئی سی یو بستر دستیاب ہیں جبکہ دیکھا گیا ہے کہ 2لاکھ نئے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگر کرونا وائرس کے پھیلا کو بروقت نہیں روکا گیا تو امریکا میں کووڈ19سے 10لاکھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ساتھ ہی وفاقی بجٹ میں سے 50ارب ڈالر ایمرجنسی ریلیف فنڈ بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائرس کے سبب امریکا نے سفری پابندیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت برطانیہ اور آئرلینڈ سے آنے والے مسافروں پر بھی امریکا میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

امریکی پروفیسر

مزید :

صفحہ اول -