ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کے باعث ہے: آرمی چیف

ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کے باعث ہے: آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر جا کراہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن واستحکام کی بہتر صورتحال شہدا کی قربانیوں کے باعث ہے۔ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -