کرونا کا خوف،کوئٹہ میں 13ڈاکٹروں کا قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار

کرونا کا خوف،کوئٹہ میں 13ڈاکٹروں کا قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار

  



کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان کی جانب سے چیف سیکرٹری کے نام لکھے گئے مراسلے میں ہزار گنجی میں پی سی ایس آئی آر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔مراسلے میں کی گئی سفارش کے مطابق بیڈا یکٹ کے تحت چار لیڈی اور 9میل ڈاکٹروں کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر انکار

مزید : صفحہ اول