کابل حکومت کا طالبان کے 1500قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کا اعلان

  کابل حکومت کا طالبان کے 1500قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کا اعلان

  

کابل(آن لائن) افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی۔کابل حکومت نے طالبان کے ایک ہزار پانچ سو قیدیوں کی رہا ئی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان قومی سلامتی کے دفتر کے ترجمان جاوید فیصل کے مطابق قیدیوں کی فہرست پر نظرثانی کی وجہ سے طا لبا ن کے جنگجو قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس بارے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔قبل ازیں دوحہ میں طالبان کی جانب سے اپنے 5000 جنگجووؤں کی فہرست ایک امریکی مذاکرات کار کے حوالے کر دی گئی تھی جس نے اسے افغان حکومت کی انتظامیہ تک پہنچایا تھا۔

طالبان،رہائی

مزید :

صفحہ اول -