جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھرمیں پڑھی جائیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

  جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھرمیں پڑھی جائیں، وفاقی وزیر مذہبی ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کرونا وائرس کے حوالے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔کرونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کیلئے ملتوی کردیں جبکہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔خیال رہے صوبہ سندھ اور پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 53 تک جاپہنچی ہے۔نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے سندھ سے 35، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں ایک مریض ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور

مزید : صفحہ اول