کرونا وباء،پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی بھی سیاسی سر گرمیاں ملتوی
لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے بعدن لیگ نے بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اجتماعات پر مبنی سیاسی سر گرمیاں تین ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کے دورہ کے حوالے سے شیڈول کی تمام سیاسی سر گرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیاتھا اور اب ن لیگ نے بھی اجتماعات پر مبنی اپنی تمام سیاسی سر گر میا ں تین ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہیں۔ اسی تناظر میں ن لیگ لاہور نے 23مارچ کو لاہور میں ہونے والا ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا ہے۔
سرگرمیاں معطل