پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو کراچی کیلئے 3 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو کراچی کیلئے 3 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

  



کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے کراچی کیلئے کیے گئے وعدے پورے ہونے جا رہے ہیں، حکومت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 3ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں،کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 6 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے، تحریک انصاف نے اپنے ایم این ایز کو 3 ارب 40 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، ہر ایم پی اے کو بھی 3 کروڑ فی کس فنڈز دے رہے ہیں، یہ ایم پی ایز اپنے حلقے میں کے ایم سی کے ذریعے کام کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ تمام کام پی ڈبلیو ڈی کے تحت کرایا جا رہا ہے، ملیر میں گڈاپ، بن قاسم اور ابراہیم حیدری میں کام کرایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، وفاق کی کے فور منصوبے پر مکمل نظر ہے اورگرین لائن منصوبہ وفاق ہی مکمل کرے گا۔

فنڈز جاری

مزید : صفحہ اول