امریکی حکومت اورگوگل کرونا ویب سائٹ بنانے میں مصروف

    امریکی حکومت اورگوگل کرونا ویب سائٹ بنانے میں مصروف

  



واشنگٹن(این این آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پرامریکی حکومت انٹر نیٹ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق ویب سائٹ تیار کر رہی ہے جس کا مقصد کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاو اور ہلاکت خیزی سے عوام کو آگاہ رکھنا ہے۔اس ویب سائٹ میں کرونا سے بچاؤاور حفاظت کیلئے علاج اور طریقہ کارپربھی آگاہی دی جائے گی۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وائٹ ہاوس گوگل کے اشتراک سے ایک ویب سائٹ بنا رہا ہے جس سے لوگوں کوکرونا وائرس سے متعلق رہنمائی اور ٹیسٹ کے حوالے سے سہولت میسر ہو گی۔صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ اس ویب سائٹ کی تیاری کے لیے گوگل کے 1ہزار سے زائد انجینئر کام کر رہے ہیں۔

کرونا،ویب سائٹ

مزید : صفحہ اول