نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کیا تھا،تسنیم اسلم

  نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کیا تھا،تسنیم اسلم

  



اسلام آباد(آن لائن)سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کا ذکر کرنے سے منع کیا تھا۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ ان کا بھارت میں کاروبار تھا۔ نوازشریف نے کی ہدایت تھی کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہ کی جائے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ نوازشریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیری قیادت سے انہوں نے کوئی ملاقات نہیں کی۔اس کے برعکس پاکستان کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنما نئی دلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملتا ہے۔ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

تسنیم اسلم

مزید : صفحہ اول