میں آپ کیساتھ ہوں،وزیراعلی سندھ کا بغیر پروٹوکول شہرکا دورہ

میں آپ کیساتھ ہوں،وزیراعلی سندھ کا بغیر پروٹوکول شہرکا دورہ

  



کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں ہر حال میں عوام کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اتوارکو کراچی میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے ساتھ مشیر قانون مرتضی وہاب بھی تھے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں سے بھی ملے۔اس موقع پرمراد علی شاہ نے کہاکہ میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، صرف صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈس ہسپتال اوردیگرآئسولیشن سینٹرزکادورہ کیا اور کروناوائرس سے بچاؤ کے حو الے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ نے انڈس ہسپتال اوردیگرآئسولیشن سینٹرزکادورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کروناوائرس سے بچاؤ کے حو الے سے انتظامات کاجائزہ لیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کواسکریننگ کٹس اوردیگرسہولتوں پربریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیاکہ سکھرقرنطینہ میں 300 سے زائد زائرین کورکھاگیاہے،سکھرقرنطینہ سے زائرین کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

مراد شاہ دورہ

مزید : صفحہ اول