کرونا وائرس کا خوف، ملکہ برطانیہ برمنگھم پیلس سے قرنطینہ منتقل

  کرونا وائرس کا خوف، ملکہ برطانیہ برمنگھم پیلس سے قرنطینہ منتقل

  

لندن(آئی این پی) کورونا کے خوف کے باعث ملکہ برطانیہ نے برمنگھم پیلس چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپین کی خاتون اول میں وائرس کی تصدیق کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے خوف نے ملکہ برطانیہ کو برمنگھم پیلس چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے اور الزبتھ دوئم ونڈر سرکاسل منتقل ہوگئیں ہیں۔اس کے علاوہ اسپین کے وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔اسپینی وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے

ملکہ برطانیہ

مزید :

صفحہ اول -