زائرین مکمل چیکنگ کے بعد پاکستان داخل کرتے ہیں،ایرانی قونصلیٹ

زائرین مکمل چیکنگ کے بعد پاکستان داخل کرتے ہیں،ایرانی قونصلیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)ایرانی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ایران اور پاکستان سرحد عبور کرنے والے تمام پاکستانی زائرین اور مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جاتی ہے اس حوالے سے میر جاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے عملہ کے 10بہترین ڈاکٹروں کو پاک ایران سرحدی علاقے بارڈر ہیلتھ سرویلنس یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے عملے کے ان ممبروں میں فزیشن،بیماریوں پر قابو پانے والے آفیسر،ماحولیاتی ماہرین صحت اور ایمر جنسی پیرا میڈکس شامل ہیں گزشتہ روز ایرانی قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق زاہدان یونیورسٹی بارڈر پر آئی ایچ آر کے قواعد وضوابط نافذکررہی ہے۔ایران بین الاقوامی صحت کی تنظیموں کے ایک پر عزم اور ذمہ دار رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی صحت کے قواعد ضوابط(ایچ آئی آر) کو سیستان وبلوچستان کے تمام سرحدی پٹی پرمحتاط انداز میں نافذ کر کے اس کی منظم طریقے سے نگرانی کررہا ہے۔ میر جاوہ بارڈر ہیلتھ سرویلنس یونٹ سال بھر سرگرم عمل رہتا ہے۔ ایرانی وزارت صحت نے کرناوائرس بیماری (covid-19)سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے رہنماء اصولوں کے تحت آئی ایچ آر کے قواعد وضوابط کے نفاذ اور اس کی کڑی نگرانی پر زور دیا ہے۔ تمام مسافروں کی میڈیکل ٹیموں کے ذریعے باقاعدہ اسکریننگ کی جارہی ہے اور جن مسافروں میں کرنا وائرس کی علامات نہیں ہیں ان کیلئے Covid-19ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں اوراب تک 4ہزار سے زائد پاکستانی مسافروں اور زائرین کو مکمل اسکریننگ کرنے کے بعد ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جن کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔
ایرانی قونصلیٹ

مزید :

علاقائی -