بہاولپور میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 3افرا د جاں بحق، ایک زخمی

  بہاولپور میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 3افرا د جاں بحق، ایک زخمی

  

بہاولپور(آئی این پی) خیرپور ٹامیوالی روڈ پر کار درخت سے ٹکرانے سے خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقہ خیر پور ٹامیوالی میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، افسوسناک حادثہ کھنڈ موڑ کے قریب اسوقت پیش آیا جب چشتیاں سے بہاولپور جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد زخمی اورجاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

علاقائی -