انتقام کی سیاست ملک اور قوم کیلئے بڑا خطرہ ہے،سینیٹرروبینہ خالد

انتقام کی سیاست ملک اور قوم کیلئے بڑا خطرہ ہے،سینیٹرروبینہ خالد

  



پشاور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ سلیکٹڈوزیراعظم کے دونوں طرف چینی چوروں اور آٹا چوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، نیب کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان نے جس انتقامی سیاست کی بنیاد رکھی وہ ملک و قوم اور ہماری سیاست کیلئے بڑاخطرناک ہے،انہوں نے مزید کہاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے اور عوام الناس کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آرہے،حکمرانوں کی غریب مٹاؤ پالیسی سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

روبینہ خالد

مزید : علاقائی