ضرورت کے مطابق صوبے بننے چاہئیں، ایم کیو ایم پاکستان

  ضرورت کے مطابق صوبے بننے چاہئیں، ایم کیو ایم پاکستان

  



کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔ ایم کیو ایم وفد کے وفد نے خالد مقبول کی قیادت میں سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال سمیت وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر مشترکہ حکمت عملی بنانے اور سندھ اور بلوچستان میں نئے صوبوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے ہر اس جگہ بننے چاہئیں جہاں ضرورت ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے کراچی صوبے کی بات نہیں کی، جو بھی آتا ہے وہ کہتا ہے سرائیکی صوبے کی بات کرتے ہیں، ایک صوبے کا حل نہیں نکال سکتے ہیں تو سندھ، بلوچستان کا کیا کریں گے۔

ظفر اللہ جمالی

مزید : علاقائی