غلام سرور خان،زلفی بخاری کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ کراچی،اسلام آباد اور لاہور تک آپریشن محدود ہونے کی وجہ سے پروازوں کے اضافی بوجھ کے انتظام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھیں پاکستان میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے بعد سی اے اے کی جانب سے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں صحت کے عملے سے بات چیت کی۔ غلام سرور خان نے بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی جانب سے صحت کے اعلامیے کے فارم بھرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایجوکیشن ڈیسک اور آئیسولیش رومز کا معائنہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ائیرپورٹ دورہ