نوشہروفیروز میں پانچ سالہ بچی پولیو کا شکار

  نوشہروفیروز میں پانچ سالہ بچی پولیو کا شکار

  

نوشہروفیروز(آن لائن)نوشہروفیروز گاوں اللہ داد میں 5 سالہ حسنہ پولیو کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کی تحصیل مورو کے گاوں اللہ داد عالمانی میں محنت کش مبین عالمانی کی 5 سالہ معصوم بیٹی حسنہ پولیو میں مبتلا ہوگئی ہے جس کی اطلاع پر ڈاکٹر غلام علی سولنگی نے میڈیکل ٹیم کیساتھ مزکورہ گاوں میں جاکر بچی کا چیک اپ کیا اور بچی کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات لیں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس بچی کا بلڈ ہم نے کچھ عرصہ قبل لے کر کراچی لیبارٹری بھیجے تھے جس کے بعد بچی میں پولیو ہونے کی تصدیق ہوئی تھی یہاں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں آئیں تھیں مزید اس گاوں کے بچوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے ڈی سی نوشہروفیروز راو بلال کا کہنا ہے کہ بچی کے پولیو میں مبتلا ہونے کی رپورٹ ملی ہے اس حوالے سے مطلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے پولیو مہم میں غفلت برتنے والے افراد کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔

بچی پولیو

مزید :

علاقائی -