شہر قائد میں فائرنگ سے 2افرا د جاں بحق، مالک کوقتل کرنے کے بعد دکان کو بھی آگ لگا دی گئی

      شہر قائد میں فائرنگ سے 2افرا د جاں بحق، مالک کوقتل کرنے کے بعد دکان کو ...

  

کراچی(آئی این پی)کراچی میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منظور کالونی میں گجر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے دکاندار کو قتل کرنے کے بعد دکان میں آگ لگا دی،گاڑیوں کے تیل کی دکان میں آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تلاشی لینے پر دکان کے مالک انور کی لاش بھی ملی جسے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔دوسرا واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا،جہاں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ چور مارا گیا، پولیس کے مطابق مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا اورخالی بنگلے میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا،تیسرا واقعہ سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں پیش آیا،جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی شناخت ساٹھ سالہ قادر کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں۔

کراچی قتل

مزید :

علاقائی -