سرگودھا،فائرنگ سے زخمی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی،ورثا کا احتجاج

سرگودھا،فائرنگ سے زخمی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی،ورثا کا احتجاج

  



سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کی کالج رکشہ پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالی طالبہ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں طالبات دو یوم قبل رکشہ میں سوار ہوکر گھر جارہی تھیں، چک 11 جنوبی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے طالبات علیشہ اور امیشا شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طالبہ علیشہ ساجد ہ دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی، شہریوں تھانہ چوک کوٹ مومن میں لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا جس پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،مظاہرین نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔

طالبہ جاں بحق

مزید : علاقائی