قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کیلئے کمیٹیاں قائم
اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا میں 10سالہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت قبائلی اضلاع میں 13سو ارب روپے سے زیادہ کی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے حکام نے بتایا کہ 10سالہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لئے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قبائلی ضلع میں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے ایک ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔
ترقیاتی منصوبے