رکن سندھ اسمبلی کے بھائی کی گاڑی نے 2راہگیر کچل ڈالے، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

    رکن سندھ اسمبلی کے بھائی کی گاڑی نے 2راہگیر کچل ڈالے، ایک جاں بحق، دوسرا ...

  



بدین(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ کے بھائی کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارد ی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ بدین میں مٹھی بدین روڈ پر پیش آیا،جہاں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ کے بھائی نے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل کو ٹکرماری، حادثے میں موٹر سائیکل پرسوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ کے بھائی ارباب امان اللہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لاش اور زخمی شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

ٹریفک حادثہ

مزید : علاقائی